ضلع چنیوٹ میں دو محرم الحرام کو 68 مجالس اور8 جلوس نکالے جائیں گے،پانچ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) ضلع بھر میں دو محرم الحرام کو68 مجالس اور 8 جلوس نکالے جائیں گے ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے پرپانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق:

ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے میڈیا کو تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

دومحرم الحرام کوضلع بھرم میں 68 مجالس ہوں گی جس میں سے 7 مجالس کیٹیگری اے ، 19 کیٹیگری بی اور 42 کیٹیگری سی کی ہوں گی ۔ دو محرم الحرام کو ضلع بھر میں 8جلوس نکالے جائیں گے جس میں 5 جلوس کیٹیگری بی اور3 کیٹیگری C کے ہوں گے۔ ان تمام مجالس اور جلوس ہائے پرپانچ سو سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ تمام مجالس اور جلوس ہائے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اہم مجالس اور جلوس ہائے کی CCTV کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور دوسرے پوائنٹس کو خاردار دار کے ذریعے سے سیل کیا جائے گا۔ تمام ذرائع بروئے کار لاکر امن امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا.