جماعت احمدیہ بیلجیئم کا جلسہ سالانہ 2018 اختتام پزیر

بیلجیئم (ربوہ ٹائمز)جماعت احمدیہ بیلجیئم کا جلسہ سالانہ 2018 اختتام پزیر ہوگیا.جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد صاحب 13 ستمبر کو بیلجیئم تشریف لائےتھے.

سب سے پہلے مرزا مسرور احمد صاحب نے بیلجیئم کی مسجد بیت الرحیم کا افتتاح فرمایا.

مرزا مسرور احمد صاحب نے اپنے ہاتھوں سے مسجد کے باہر پودا بھی لگایا.

جلسہ سالانہ بیلجیئم چودہ ،پندرہ اور سولہ ستمبر تین دن تک جاری رہا.

جلسہ کے پہلے روز 14ستمبر بروز جمتہ المبارک کو جلسہ سالانہ بیلجیئم کے افتتاح سے قبل پرچم کشائی کی گئی.

اس کے بعد مرزا مسرور احمد صاحب نے جلسہ سالانہ بیلجیئم سے شام 5 بجے براہ راست خطاب فرمایا.اس کے بعد اپ نے جلسہ سالانہ کے دوسرے دن 15 ستمبر بروز ہفتہ کو 3 بجے سہ پہر خواتین سے خطاب فرمایا.اور جلسہ کے تیسرے روز 16 ستمبر بروز اتوار کو شام 5:45 بجے مرزا مسرور احمد صاحب نے جلسہ سے اختتامی خطاب فرمایا.اور اس کے ساتھ ہی جلسہ سالانہ بیلجیئم بخیریت و عافیت اپنے اختتام کو پہنچ گیا.جلسہ سالانہ بیلجیئم میں 24 ملکوں سے جماعت احمدیہ کے افراد نے شرکت کی.جلسے میں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والےمقامی احمدیوں کی اپنی تعداد 1775 تھی جبکہ اس میں دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے احمدی مہمانوں کی تعداد 2300 کی قریب تھی۔

جلسہ کے دوران کے چند مناظر ملاحظہ فرمائیں.

جلسہ سالانہ بیلجیئم کی تیاری کے دوران کے چند مناظر ملاحظہ فرمائیں.