ڈی پی او عبادت نثار کا مختلف ماتمی جلوسوں کا وزٹ. سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ (نیوز ڈیسک)ڈی پی او عبادت نثار کا مختلف ماتمی جلوسوں کا وزٹ. سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ.
سات محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں 31 جلوس اور 72 مجالس کا انعقاد ہوا.مجالس اور ماتمی جلوسوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے.ضلع بھر میں آٹھ سو پولیس اہلکار سیکیورٹی پر ماموررہے.

حساس مجالس اور جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئیں.تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی.مجالس اور جلوسوں میں شامل والے افراد کی واک تھروگیٹس,میٹل ڈیٹیکٹر اور فیزیکل سرچنگ کی گئی.

ڈی پی او چنیوٹ نے تمام تر انتظامات اور ماتمی جلوسوں کی خود نگرانی کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.