چنیوٹ (نیوز ڈیسک) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور پرسکون ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے.
اس سلسلے میں محرم سیکیورٹی پلان کی کامیابی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرآفس میں یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامی و حفاظتی اقدامات کی 145جدید اور ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جو ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ضلعی پولیس کے کنٹرول روم سے بھی منسلک ہو نگے.ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کنٹرول روم کے معائنہ کر کے مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے کیا.
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سے محرم کے جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار اور جلوسوں کے روٹس کے نقشوں کا باریکی سے جائزہ لیا اور کہا کہ:
مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے سلسلے میں یہ ڈیوٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا اس کے لیے پوری ذمہداری کا مظاہرہ ہوناچاہیے ، انہوں نے کنٹرول روم میں موجود مختلف محکموں کے سٹاف کو یوم عاشورہ تک چوکس انداز میں ڈیوٹی کی ہدات کی.
مزید کہا کہ:
کنٹرول روم میں سیکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مسئلہ یا شکایت کی صورت میں فوری درد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے اذالہ کیلئے ممکنہ اقدامات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے .
آخر میں انہوں نے کہا کہ:
امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور پرسکون ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے اس سلسلے میں محرم سیکیورٹی پلان کی کامیابی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے.