کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

کابل (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا، دہشت گرد بھارتی ایجنسی را کے ساتھ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق:

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم کمانڈر ’جہانگیر‘ کو افغان صوبے خوست میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

مارا جانے والا دہشت گرد ملک دشمن ایجنسیز این ڈی ایس، را اور موساد کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں ملوث تھا۔

اس سے قبل رواں سال جون میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تھا۔اُس موقع پر غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ:

امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی.

یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ سانحہ اے پی ایس سمیت متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال 9 مارچ کو امریکا نے پاک افغان بارڈر پر ایک ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ملا فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ ہلاک ہوا تھا جس کی تصدیق ٹی ٹی پی نے بھی کی تھی۔