نیویارک (ربوہ ٹائمز) امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے کرتار پور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا اور مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنےکی درخواست کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق:
امریکا میں مقیم سکھ برادری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا ، خط میں کرتارپور بارڈر کھولنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا گیا.
خط میں مذہبی رسومات کیلئے ایک لاکھ ویزے جاری کرنے کی درخواست بھی کردی۔
سکھ فار جسٹس کے گُرپَتوَنت سنگھ پنوں نے ربوہ ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
پاکستان میں سکھ کمیونٹی آزادی سے مذہبی رسومات اداکرتی ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ:
بھارتی مظالم کیخلاف ہفتے کو اقوام متحدہ کے سامنے سکھ برادری احتجاج کرے گی.
واضح رہے کہ:
کرتار پور کا بارڈر کھولنے کے اعلان کے بعد سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی.
نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں موجود دربار کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ کا کہناتھاکہ:
وزیراطلاعات کے بیان سے پوری دنیا کے سکھ خوش ہوئے ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے.
خیال رہے دربار کرتارپور ضلع نارووال میں ہے جبکہ اس کے دوسری جانب سرحد پار بھارتی تحصیل بٹالہ میں ڈیرہ بابا گرونانک ہے، پاکستان نہ پہنچنے والے سکھ یاتری دوربین سے دربار کرتا سنگھ کا نظارہ کرتے ہیں.
دوسری جانب نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز، بحرینی ہم منصب اور بل گیٹس فاونڈیش کے صدر نے ملاقات کی۔
بحرینی ہم منصب شیخ خالدبن احمد الخلیفہ سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےپراتفاق کیا گیا، شاہ محمود قریشی نےبحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کےمسائل سےمتعلق آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ سے بل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس نے بھی ملاقات کی، شاہ محمود قریشی نے فاونڈیشن کی پاکستان میں انسداد پولیو کی کاوشوں کو سراہا۔