نیو یارک ( ربوہ ٹائمز )پاکستانی وزیر اعظم کی ڈیم فنڈ کیلئے چندہ کی اپیل،جماعت احمدیہ نے 15000$ امریکن ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔جو کہ پاکستانی تقریباٰ اٹھارہ لاکھ روپے بنتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق:
جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے جماعت احمدیہ امریکہ کے امیر کو تحریری خط بجھواتے ہوئے لکھا ہے کہ:
وزیر اعظم پاکستان نے ڈیم فنڈ کی تعمیر کے لئے جو اپیل کی ہے اس میں سنٹرل ریزرو میں سے 15000$ پاکستانی ایمبیسی کو بذریعہ چیک جماعت کی طرف سے دے دیں۔
انہوں نے لکھا کہ:
اس کے علاوہ انفرادی طور پر جو رقم جمع ہو وہ بھی پاکستان ایمبیسی کو جماعت کی طرف سے دے دیں۔
انہوں نے مزید لکھ کہ:
اگر کوئی اپنے طور پر براہ راست بھی دینا چاہتا ہے تو دے سکتا ہے.
خیال رہے کہ:
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اوور سیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروانے کی اپیل کے بعد بہت بڑی تعداد نے ڈیم فنڈ میں چندہ جمع کروانا شروع کیا ہے.جماعت احمدیہ کے افراد نے مختلف ملکوں سے بڑھ چڑھ کر اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ:
پچھلے دنوں ایک چیک بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا تھاجو کہ لندن سے عبدلصبور اور وجیہہ چوہدری کا مشرکہ اکاونٹ تھا انہوں نے پاکستانی تقریباٰ تیرہ کروڑ روپے کا چیک سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نام بھیجا تھا۔یہ دونوں بھی جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں.ان کے علاوہ جماعت احمدیہ کے دوسرے افراد بھی پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں.