لالیاں 46 اڈہ کا امام مسجد جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کرلالیاں سکول میں داخل،موقع سے گرفتار

لالیاں۔(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) لالیاں گزشتہ روز گورنمنٹ حماد عزیز ہائی سکول میں جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع نے بتایا کہ:

گورنمنٹ حماد عزیز شہید سکول میں ایک عمر فاروق نامی آدمی آیا جس نے خود کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ظاہر کیا اور سکول کے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی جس سے سکول کے عملے کو شک ہوا تصدیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ تو جعلی اے ڈی بن کر آیا ہے تو فورا تھانہ لالیاں کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔جس ہر اے ایس آئی اسلم نے فورا ایکشن لیتے ہوئے جعلی اے ڈی کو دھر لیا اور اس سے جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا اور موٹر سائیکل جس پر اس نے سرکاری نام سے نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی تھی تھانہ میں بند کر دی اور ماسڑ اشرف صاحب کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے جعل بھیج دیا گیا۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ عمر فاروق نامی جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو بنا ہوا تھا 46 اڈہ میں امام مسجد کے فرائض بھی سر انجام دے رہا تھا.