اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ:
احمدیوں کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا، کوئی بھی انھیں مسلم ڈکلیئر نہیں کر سکتا.مدارس پر کوئی پابندی لگائی جائے گی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی.
پاکستانی نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق:
دفاع پاکستان کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس سے بات کرتے ہوے وزیر برائے مذہبی امور نے کہا:
تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر موجودہ حکومت نے جاندار موقف اختیار کیا،قادیانیوں کو آئین نے غیر مسلم قرار دیا، کوئی بھی انھیں مسلم ڈکلیئر نہیں کر سکتا.
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ:
میاں عاطف کی تقرری کے معاملے پر جب عمران خان کو عوامی جذبات معلوم ہوئے تو اس کو فوری ہٹا دیا، قادیانی پاکستان میں غیر مسلم ہی رہیں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے.
نورالحق قادری نے کہا کہ:
مدارس کے بارے میں غلط فہمیاں دور کی جائیں گی، اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ مدارس پر کوئی پابندی لگائی جائے گی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی.
انھوں نے کہا:
عمران خان کی ذاتی رائے ہے کہ افغان اور بنگالیوں کو شہریت دی جائے، اس پر مشاورت جاری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر میں تمام حربوں کے باوجود ناکام ہے، پاکستان امن اور مذاکرات کی بات کرتا ہے اور ہندوستان بھاگ جاتا ہے.