رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ تھے: پولیس ذرائع

لاہور ( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک ) رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نکلے.

پولیس ذرائع کےمطابق:

راناثنااللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹرمائنڈتھے۔ ہوم سیکٹری کی مخالفت کے باوجود راناثنااللہ نے ماڈل ٹاون آپریشن کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق:

راناثنااللہ کےخلاف کیس جلددوبارہ کھلنےکاامکان ہے۔ 2014 میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ:

ماڈل ٹاون فسادات جو پنجاب پولیس اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان میں 17 جون 2014ء کو ہوئے، جس کے نتیجے میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے دو عورتوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 90 سے زئدافراد شدید زخمی ہوئے۔11 گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب پولیس کی تجاوزات ہٹانے والی نفری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں جامعہ منہاج القران کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے بانی و سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہر موجود رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا۔ان فسادات کا ماسٹر مائنڈ رانا ثناء اللہ تھے جو کہ سابقہ وزیر قانون پنجاب رہ چکے ہیں.