100کلو افیون،47کلو چرس برآمد،1ملزم گرفتار،اے ایس پی چناب نگرمیڈم بشریٰ جمیل کی پریس کانفرنس

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے). ایس ایچ او کانڈیوال انسپکٹر محمد شبیر خان نے اپنی ٹیم محمد ایوب ایس آئی،محمد اکبر اے ایس آئی،محمد علی ہیڈ کنسٹبل،کنسٹبل جعفر علی،شفقت عباس او ر کنسٹبل محمد عمران کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد کرلی۔

اے ایس پی چناب نگر میڈم بشریٰ جمیل نے تھانہ کانڈیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ:

تھانہ کانڈیوال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کی۔ناکہ بندی کے دوران کار نمبری LEB/8524 اور اسکے پیچھے ہائی لیکس ڈالہ نمبریLEB/7752کو روکا گیا۔کار سوارکا نام و پتہ شہباز خان عرف باجو ولد حیدر قوم بلوچ سکنہ چک 165 شمالی ضلع سرگودھا معلوم ہوا جبکہ ہائی لیکس ڈالہ میں موجود 3افراد پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے ڈالہ چھوڑ کر فصل کماد میں سے ہوتے ہوئے فرار ہوگئے۔ملزم شہباز خان نے ڈالہ میں سوار افراد کے نام حق نواز ولد رمضان،عمران عرف مانی ولد نامعلوم اقوام بلوچ سکنائے ڈوکاں بلوچاں ،رحیم ولد نامعلوم قوم پٹھان سکنہ مردان بتائے۔ہائی لیکس ڈالہ کی تلاشی لینے پر منشیات کے 147پیکٹ برآمد ہوئے جن میں سے ۔ 100 کلوگرام افیون اور 47 کلوگرام چرس برآمد اور 72,400روپے رقم بکری برآمد ہوئی۔ملزمان مخلتف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے.

ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثات نے ایس ایچ او کانڈیوال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او کانڈیوال اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔