عاصمہ جہانگیرنے انسانی حقوق کیلئے بے مثال کام کئے، پہلاازخودنوٹس عاصمہ جہانگیرکے کہنے پرلیا، چیف جسٹس آف پاکستان

لاہور( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ:

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عاصمہ جہانگیرنے بے مثال کام کیا،پہلاازخودنوٹس عاصمہ جہانگیرکے کہنے پرلیا تھا،عاصمہ جہانگیر معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کیلئے آوازاٹھاتی تھیں.

عاصمہ جہانگیر فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام عاصمہ جہانگیر تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ:

کہاتھاپاکستان میں جمہوریت کے سواکوئی حکومت نہیں ہوسکتی، جمہوریت شہری کے بنیادی حقوق کی محافظ ہوتی ہے، عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہدکی.

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ:

جمہوریت آئین کے بنیادی ڈھانچے کاحصہ ہوتی ہے.

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ:

استاد معاشرے کا سب سے مقدس کردار ہے، معاشرے میں استادکااحترام ہوناچاہئے،گزشتہ روزہونے والے واقعہ کاازخودنوٹس لیا،نپولین نے فاتح بنتے ہی استادکے گھر پناہ لینے والے کیلئے عام معافی کااعلان کیا.

انہوں نے کہا کہ:

انصاف کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں،عاصمہ جہانگیرسے انسانی حقوق کی اہمیت کوجاننا،عاصمہ جہانگیرحوصلے اورجرات کی علامت تھیں.

چیف جسٹس نے کہا کہ:

عاصمہ جہانگیرخاتون ہونے کے باوجوداپنے موقف پرڈٹی رہیں،عاصمہ جہانگیرکانظریہ آج بھی زندہ ہے.