چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) پاکستان کی ٹاپ LUMS یونیورسٹی کے پروفیسر اور باشعورطلباء نے احمدیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرنے کیلئے ربوہ کا دورہ کیا
تفصیلات کے مطابق:
یوں تو مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے پاکستان میں احمدی کمیونٹی کٰیخلاف نفرت ہی پھیلائی جاتی ہے.لیکن یوں کہا جائے کہ یہاں کچھ باشعور لوگ ابھی زندہ ہیں اور ان با شعور لوگوں میں مشہور المعروف شخصیت تیمور رحمان اور ان کے طلباء کا شمار بھی ہوتا ہے.جنہوں نے یہاں آکر احمدی کمیونٹی کیساتھ اظہار ہمدردی کیا اور یہ سبق دیا کہ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے اور مخلص ہوکر انسانیت کیلئے بھی سوچنا چاہیئے.
رپورٹ کی مطابق:
پاکستان کی ٹاپ LUMS یونیورسٹی کے طلباء نے احمدیوں کیساتھ ملک میں ہونے والی نا انصافیوں پر اظہار ہمدردی کیلئے ربوہ کا دورہ کیا.صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے واقع ستر ہزار سے زائد آبادی رکھنے والی یہ بستی اپنی نوعیت کی واحد آبادی ہے.جس میں زیادہ تر تعداد احمدی کمیونٹی کی ہے.7 اکتوبر 2018 کو LUMS یونیورسٹی کے مشہور المعروف اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تیمور رحمان اور ان کے طلباء نے رنگ کے تحت پروگرام ( ربوہ کا دورہ )آرگنائز کیا.جس میں LUMS کے طلباء کے کمیونٹی پروجیکٹ کے تحت امن،برداشت اور اقلیتوں کو قبول کرنے کے حوالہ سےپروگرام آرگنائز کیا گیا تھا.اور یہ پروجیکٹ موسیقار تیمور رحمان کی قیادت میں منعود ہوا تھا جو LUMS یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور لال بینڈ کے نمایا گلو کار بھی ہیں.
https://www.facebook.com/RungProject/videos/337348333700153/