سری نگر (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سری نگر میں بھارتی فورسز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق:
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، مقبوضہ کشمیر میں قابض ظالم بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کے علاقے فتح کدل کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور مزید 3 کشمریوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ:
وادی کشمیر پر قابض درندہ صفت ھارتی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور پیرا ملٹری کے ایک ریزرو پولیس کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا.
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
خیال رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔