پاکستانی ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک نے سستی بجلی بنانے کے خواب دکھاکرسرکاری خزانے کو اربوں کا چونالگادیا،سپریم کورٹ نے فرانزک آڈٹ کا حکم دے دیا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستانی ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک نے سستی بجلی بنانے کے خواب دکھاکرسرکاری خزانے کو اربوں کا چونالگادیا،سپریم کورٹ نے فرانزک آڈٹ کا حکم دے دیا.

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق:

سینئر اینکر پرسن کامران خان نے ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک کے سستی بجلی بنانے کے خواب دکھانے کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ:

ڈاکٹر ثمر مبارک نے سستی بجلی پیدا کرنے کے خواب دکھا کر سرکاری خزانے کو اربوں کا چونا لگایا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھر کول پاورمنصوبے کی تحقیقات باقاعدہ نیب کے حوالے کرکے اس منصوبے کا فرانزک آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے.

مزید اس وڈیو میں جانئے.

سرکاری خزانے کو اربوں کا چونا

سرکاری خزانے کو اربوں کا چونا۔یہ ہیں ڈاکٹر ثمر مبارک مند جو کہتے ہیں تھر کے کوئلے سے اس قدر سستی و وافر بجلی بنے گی کہ پاکستان بجلی برآمد بھی کرے گا۔ اب بات آشکار ہوئی کہ یہ سب کھوکھلے دعوے تھے۔ سپریم کورٹ میں ڈاکٹر ثمر کی کھچائی ہوئی

Geplaatst door Dunya News op Donderdag 18 oktober 2018