جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے امریکہ میں 8.1 ملین لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی مسجد بیت العافیت کا افتتاح کردیا

فلاڈیلفیا (ربوہ ٹائمز)جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے امریکہ میں نئی مسجد بیت العافیت کا افتتاح کردیا.

تفصیلات کے مطابق:

جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے مورخہ 19 اکتوبر بروز جمعہ بیت امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں جماعت احمدیہ کی نئی مسجد بیت العافیت کا افتتاح فرمایا.

مرزا مسرور احمد نے اپنے خطبہ میں کہا کہ:

اس مسجد کیلئے 2007 میں زمین خریدی گئی اور 2013 میں کام شروع کیا گیا لیکن کچھ رکاوٹوں کے بعد یہ مسجد اس سال مکمل ہوئی ہے۔اس مسجد پر ٹوٹل 8.1 ملین لاگت آئی ہے. جس میں 2 ملین مقامی جماعت احمدیہ نے ادا کیاہے جبکہ 4 ملین اور 47 لاکھ نیشنل ہیڈ کواٹر نے ادا کیے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

اس مسجد کیلئے شروع میں 2 ایکڑ خریدا زمین خریدی گئی.اور 2 ایکڑ زمین 2015 میں کسی غیر مسلم نے جماعت کو دے دی تھی.اس مسجد کا کل رقبہ 4 ایکڑ ہے۔ یہاں ہاوس وغیرہ بنائے جا سکتے ہیں۔ کورڈ ایریا 21 ہزار 400 مربہ فٹ ہے۔ اور یہ تین منزلہ ہے۔ اس میں مردوں اور عورتوں کیلئے حال موجود ہے۔اس کے علاوہ 6000 مربہ فٹ کا ملٹی پرپس ہال بھی بنایا گیا ہے۔اس میں جماعت کے دفاترز بھی بنائے گئے ہیں.اور ایک طرف 45 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی گئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

اللہ تعالیٰ کرے کہ جیسا کہ اس نے مقصد بیان کیا ہے ہر احمدی اس مقصد کو پورا کرنے والا ہو اور یہ بیت حقیقی پیغام پہنچانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی ہو۔ آمین.