اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز)لمز یونیورسٹی کے طلباء کا ربوہ میں احمدیوں کیساتھ اظہار ہمدردی، خادم حسین رضوی کی طرف سے پروفیسر سمیت طلباء کو دھمکیاں.
تفصیلات کے مطابق:
7 اکتوبر کو لمز یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیت طلباء نے ربوہ کا دورہ کیا.
پروفیسر تیمور رحمان کے مطابق:
انہوں نے رنگ نامی این جی او بنا کر یہ ارادہ کیا تھا کہ میں اور میرے سٹوڈنٹس ہم سب ملک میں اقلیتوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے ان کے پاس جائینگے.
اس ارادہ کے بعد انہوں نے ربوہ میں احمدی برادری کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے ربوہ کا دورہ کیا.جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیخلاف مذہبی رہنماوں کی طرف سے شیدید مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوگیا.اور سب سے پہلے نجی ٹی وی چینل پر اوریا مقبول جان نے اس پر عجیب و غریب تبصرہ کیا اور امن کا درس دینے کی بجائے نفرت پھیلائی گئی.ان کے بعد جماعت اسلامی کے امیر مولانہ سراج الحق نے شدید مذمت کرتے ہوئے نفرت بھرا بیان جاری کیا.اور ان کے بعد پاکستان تحریک لبیک کے چیئرمین خادم حسین رضوی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے طلباء سمیت ان کے پروفیسر کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں.
مولانہ خادم حسین رضوی کا بیان اس وڈیو میں سنئے.