اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو رہا کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملا عبدالغنی کے ساتھ ملاعبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔
پاکستان نے افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو رہا کردیا https://t.co/UmnLSuoIve
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) October 28, 2018
ذرائع کا کہناہےکہ:
ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل ممکن بنانے کے لیے رہا کیا گیا ہے، ملا بردار کی رہائی سے افغانستان میں طالبان کو مفاہمتی عمل کا باضابطہ حصہ بنانے میں مدد ملے گی.
ذرائع نے بتایا کہ:
گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمےخلیل زاد نے بھی پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملا برادر کی رہائی کا اقدام اٹھانا ہوگا لہٰذا ملا برادر کی رہائی میں زلمے خلیل زاد کی درخواست کو بھی مدنظر رکھا گیا.
واضح رہےکہ:
افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا برادر کو 2010 میں خفیہ انٹیلی جنس آپریشن پر کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔