آسیہ بی بی کی رہائی، سریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف چنیوٹ میں بھی جلسے جلوس ریلیاں نکالی گئیں

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ختم نبوت اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام آسیہ بی بی کی رہائی پر احتجاجی ریلی نکالی گئی.

تفصیلات کے مطابق:

ختم نبوت ، جماعت اہل سنت ، سنی اتحاد کونسل، جمعیت علما پاکستان سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام سالارہ روڈ جامعہ مسجد محمدیہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پیر سید طاہر شاہ ہمدانی، غلام عباس عطاری، حاجی سکندر حیات گولڑوی، سید عاطف شفیق شاہ ، سید سلمان شاہ ، حبیب قادری نے کی ریلی سالارہ روڈ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی.

اس موقع پر مولانہ حضرات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

آسیہ بی بی کی رہائی کسی صورت قبول نہیں سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سزا فوری طور پر بحال کرے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے حکومت فوری طورپر آسیہ بی بی کو پھانسی دے جس نے نبی کی شان میں گستاخی کی ہے اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پھر علما کرام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.

دوسری احتجاجی ریلی انٹرنیشنل ختمِ نبوت کے مرکزی امیر و ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کی زیر قیادت سپریم کورٹ سے آسیہ مسیح کو بری کرنے کے خلاف نکالی گئی ریلی جامعہ عربیہ سے شروع ھو کر پریس کلب پر اختتام پزیر ھوئی جہاں مقررین نے اس فیصلہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جمعہ کو ھڑتال اور احتجاجی جمعہ جامعہ مسجد صدیق اکبر میں ادا کرنے اور احتجاجی ریلی کا بھی اعلان کیا ہے