کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی، عمران خان کا زبردست بیان

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ:

کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائےگی.

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ:

اسلام سڑکیں بندکرنے اورعوام کوتکلیف دینے کی اجازت نہیں دیتا،سپریم کورٹ کے فیصلے پراحتجاج بلاجواز ہے.

وزیرمملکت شہریارآفریدی نے امن وامان کی صورتحال پروفاقی کا بینہ کو بریفنگ دی۔اجلاس میں یواین امن مشن سے متعلق پاک چین معاہدے کی منظوری دی گئی جبکہ میجرجنرل فیاض حسین شاہ کی بطورآئی جی ایف سی بلوچستان تقرری کی منظوری دی گئی۔میجرجنرل راحت حسین کی بطورآئی جی ایف سی کے پی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ۔