آسیہ بی بی کی رہائی، افضل قادری کا چیف جسٹس سمیت وکلاء کےخلاف قتل کا فتویٰ جاری، آرمی چیف کو بھی نہ بخشا

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) سپریم کورٹ کے فیصلے اور آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج،

سنیئر صحافی شمشاد چوہدری نے ربوہ ٹائمز کو بتایا کہ:

تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری نے ملک کو جیم کرنے کیساتھ ساتھ نئی بننے والی حکومت کو برطرف کرنے اور چیف آف آرمی سٹاف جرنل قمر جاوید باجوہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت ان تمام ججز کے خلاف قتل کا فتویٰ جاری کردیا ہے جنہوں نے آسیہ بی بی کے کیس کی سماعت کے بعد رہا ئی کے احکامات جاری کئے ہیں.

یاد رہے کہ:

آسیہ بی بی پر رسول کریم صلی الله عليه وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کاجرم عائد کیا گیا تھا جس پر سول کورٹ سمیت ہائی کورٹ نے موت کی سزا بحال رکھی لیکن آسیہ بی بی کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد اسے بے گناہ کہتے ہوئے بری کردیا ہے .

عدالت ہذا کا کہنا ہے کہ:

گواہوں کے بیان ہی آپس میں نہیں مل رہے اور ملزمہ سے اندراج مقدمہ کے وقت زبردستی اقرار جرم کروایا گیا.

مذہبی جماعتوں کی طرف سے اور خاص طور پر تحریک لبیک کے رہنماؤں کی طرف سے حکومتی رٹ کی خلاف ورزی اور سرعام عدالت عظمیٰ کے ججز کے قتل کے فتوےٰ جاری کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان ۔۔ہے؟؟

کھلے عام قتل کے فتوے دے رہے ہیں۔ قتل پے ابھار رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کوئی قانون نہیں۔ خود کوئی بات قانون کی نہیں مانتے۔ اور حکومت کو ڈنڈا دکھاتے ہیں۔ لگتا اس قرض میں سے انکو پیسہ نہیں ملا۔ منہ میں ہڈی مل جاتی تو نہ بولتے۔

Geplaatst door Amtul Quddus Qudsia op Donderdag 1 november 2018

لیکن وزیراعظم پاکستان کا ہنگامی طور پر قوم سے خطاب اور ان مذہبی تنظیموں کے سربراہان اور ان تمام عناصر سے ملکی سالمیت اور قانون کی پاسداری کرنے کے حوالے سے کی جانے والی اپیل خوش آئند اقدام ہے وزیراعظم کے اس خطاب سے جہاں عوام کے دلوں میں انکی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے وہیں پر ان ملک اور اسلام دشمن عناصر کو بھی یہ پتا چل گیا ہے کہ اگر سب کچھ ایسا ویسا کیا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان عناصر کے آگے گھٹنے ٹیک دیتی ہے یا آئین اور قانون کی بالادستی رکھتی ہے ۔؟

https://youtu.be/qWpNXeb72B0