اوسلو(ربوہ ٹائمز) نارروے میں مقیم پاکستانیوں نے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو گھنٹوں میں 8 کروڑ روپے عطیہ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق:
نارروے کے دارالحکومت اوسلو میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
فیصل جاوید خان نے ذاتی طور پر پروگرام کے انعقاد میں دلچپسی لی جس کے بعد یہ پورپ کی سب سے بڑی تقریب بن گئی جس میں بیرونِ ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کے سینیٹر نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر اور اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور حاضرین سے اپیل کی کہ وہ بھی قومی فریضے میں حصہ ڈالتے ہوئے ڈیم فنڈ میں کچھ رقم عطیہ کریں۔
حاضرین نے فنڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے دو گھنٹے کے دوران 8 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔
Hats off to Pakistanis living in Norway – Contributed Rs. 8 Crores in 2 hours at Pakistan Dams Fund Raiser in Oslo. One of the biggest events of overseas Pakistanis held in Europe. Well-done Embassy of Pakistan, PTI & Pakistani Community in Norway. #DamsFundRaiser #WaterForLife pic.twitter.com/DDScMVp0jz
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 2, 2018