نیویارک(ربوہ ٹائمز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بلاک کر دیا۔
سماجی ویب سائٹ انتظامیہ کے مطابق خادم رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کیا گیا۔
قبل ازیں ٹوئیٹر نے علامہ خادم رضوی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ:
حکومت کو اصل چیلنج سوشل میڈیا سے درپیش ہے جہاں ہزاروں اکاؤنٹس سے جعلی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں.
ان کا کہنا تھاکہ:
پاکستان نے ٹوئٹر انتظامیہ سے خادم رضوی کا ٹوئٹر ہینڈل بند کرنے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا.
https://twitter.com/TehreekLabbayk/status/1059122847610793984
دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے پارٹی قائد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ٹوئٹر انتظامیہ سے اکاؤنٹ واپس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ
علامہ خادم رضوی تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ ہیں اور ٹی ایل پی نے آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے تھے۔
علامہ خادم رضوی نے لاہور میں ہونے والے دھرنے کی قیادت کی تھی اور حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے اور معاہدے کے بعد دھرنا ختم کیا تھا۔