ماہ اکتوبر میں چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کی تفصیل

چنیوٹ ( ربوہ ٹائمز )پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے42 مجرمان اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر148 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کیا ۔

تفصیلات کے مطابق:

گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے42مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا۔ جن میں سے8مجرمان اشتہاری کیٹگری اے ،34مجرمان اشتہاری کیٹیگری بی کے ہیں اور 6 عدالتی مفروران گرفتار کیے۔ منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئے 42مقدمات درج کرکے51ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے271 کلو چرس، 5کلو ہیروئن، 100 کلو افیون اور1540لیٹر شراب معہ 5چالو بھٹیاں ،لہن و سامان برآمدکیا گیا۔ماہ اکتوبر میں ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر37 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے17عدد پسٹل،13عدد بندوقیں، 2 کاربین ، 2رائفل اور91گولیاں برآمد کی گئیں۔جواء کھیلنے پر تین مقدمات میں12ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم و سامان برآمد کیا گیا۔چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات میں لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ماہ اکتوبر میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں 28 سرچ آپریشن کیے گئے جس میں 1170 افراد کی بائیو میٹرک و فیزیکل چیکنگ کی گئی اور ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر مقدمات درج کیے گئے ۔