چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے امن و امان اور ٹھیکری پہرہ کے حوالے سے نمبرداروں سے میٹنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق:
میٹنگز میں متعلقہ تھانہ جات میں امن و امان کی صورتحال ،کرائم اور ٹھیکری پہرہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ایس ایچ اوز نے نمبرداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ:
جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں وہ اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقہ کے جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں.
نمبرداروں کو ہدایت کی گئی کہ:
ٹھیکری پہرہ کے نظام کو فعال کیا جائے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.
جس کے بعد نمبرداروں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے