چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے، واگزار کروائی گئی سرکاری جگہوں پرپبلک پارکس ،سرکاری دفاتر ودیگرمفاد عامہ کے کاموں میں استعمال کیلئے تمام محکمے تحریری طور پراپنی تجاویزبھجوائیں ، تمام مقامات کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے پوری قانونی و انتظامی قوت بروئے کار لائیں اور اس سلسلہ میں آپریشن کی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل اور محکمانہ انتظامات کو یکجا کریں ،یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام ریونیو افسران ،ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اورمختلف امورکے سلسلہ میں جائزہ اجلاس میں کیں ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان ، سی اوزمیونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل، ہیلتھ ، ایجوکیشن ،محکمہ ہائی وے، بلڈنگ ، سوشل ویلفیئر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،زراعت ، جنگلات، ریسکیو 1122،خوراک ،پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ و دیگر اداروں کے نمائندگان موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے کام میں تیزی لائیں اور سرکاری جگہ چاہے وہ کسی بھی محکمہ کی ہے فوری واگزار کروا ئیں ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں غریبوں ،ریڈھی بانوں ،گھروں اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو تنگ نہ کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مزید کہا کہ کہ ضلع بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور شہر کے دیگر علاقوں میں سرکاری جگہوں ،سڑکوں، گز رگاہوں، قبرستانوں ، گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی ریکارڈ کے مطابق کریں، آخر میں انہوں نے کہا کہ اب تک 68کروڑ روپے مالیت کی 1757 کنال 5مرلہ سرکاری جگہ واگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لی جا چکی ہے اور ابھی بہت کام کرنا باقی ہے تمام آفیسرز مزید محنت کریں اپنے کام میں بہتری لائیں اور تجاوزات گرانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں اور مزاحمت کاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں، انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران سے کہا کہ واگزار کروائی گئی سرکاری جگہوں پرپبلک پارکس ،سرکاری دفاتر ودیگرمفاد عامہ کے کاموں میں استعمال کیلئے تمام محکمے تحریری طور پراپنی اپنی تجاویزمجھے بھجوائیں تاکہ انہیں ضلع کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے استعمال کیا جائے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے تمام سی اوز میونسپل کمیٹی چنیوٹ ، بھوانہ ،لالیاں ،چناب نگر اور سی او میونسپل کمیٹی ضلع کونسل چنیوٹ سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں سی اوز نے سرکاری جگہ کی مکمل تفصیل اور مختلف امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دی