چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن سکول ربوہ کی طرف سے دوروزہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق:
انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن ربوہ میں سپیشل تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے دوروزہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا.جس میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے علیحدہ مختلف جگہوں پر سپورٹس پروگرامز منعقد کئے گئے.ان پروگرامز کا مقصد سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ یہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں.اور دوسرے بچوں کی طرح ہر میدان میں آگے ہیں.پروگرامز کے اختتام پر جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے.
ان پروگرامز کو دیکھنے کی غرض سے آئے ہوئے مہمانوں اور ان بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ:
ہمیں ان بچوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ یہ وہ بچے ہیں جو کچھ کرنہیں سکتے تھے لیکن سپیشل سکول ربوہ نے ان بچوں میں شعور پیدا کیا اور ان کو اس لائق بنایا کہ یہ بچے اب دوسرے بچوں کی طرح اپنے پاوں پر خود کھڑے ہوسکیں گے.