پاک فوج کے جرنیلوں کو بغاوت پر اکسانے والے تحریک لبیک کے مولوی افضل قادری کی معذرت حکومت پاکستان نے قبول کرلی

اسلام آباد ( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ:

تحریک لبیک کے پیر افضل قادری نے اپنی تقریر پر معذرت کرلی تھی جو حکومت نے قبول کرلی.

خیال رہے کہ آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک لبیک کے سرپرست پیر افضل قادری نے پاک فوج کے جنرلوں کو بغاوت کی دعوت دی تھی ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

جس وقت تحریک لبیک سے معاہدہ ہوا میں اس وقت وزیر اعظم سے رابطے میں تھا ، وہ چین میں تھے، ہم اپنی حد تک اپنی کمٹنمنٹ پر قائم ہیں اور اس کو پورا کریں گے.

انہوں نے کہا کہ:

دھرنوں اور احتجاج کے دوران جس کسی کی بھی دل آزاری ہوئی اس پر تحریک لبیک کی جانب سے معذرت کی گئی۔ کسی پر توہین عدالت کا کیس ہو اور وہ عدالت جا کر معافی مانگے تو بات ختم ہو جاتی ہے، افضل قادری کی تقریر پر سپریم کورٹ کیا کرتی ہے ، یہ ان کا کام ہے۔متنازعہ تقریر پر ہم نے ان کی معذرت قبول کی.