چنیوٹ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کا 12 ربیع الاول کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ ( سپیشل رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں,محافل کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد انور کھیتران نے بتایا کہ:

چنیوٹ میں میلاد النبی کے موقع پر 33 جلوس, 7 محافل کا انعقاد ہو گا جبکہ جلوسوں, مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 600 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے .اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا تمام ذرائع بروئے کار لاکر امن و امان برقرار رکھا جائے گا.