شہباز شریف کی چنیوٹ میں موجود رمضان شوگر مل کے مینیجر و عملہ سمیت جعلی سروے ٹیم پر دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھوآنہ میں واقع رمضان شوگر مل کے جنرل منیجر،عملہ اورمبینہ جعلی سروے ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جوکہ اس وقت نیب میں رمضان شوگر مل میں عوامی فنڈز سے اپنی شوگر مل کیلئے بنائے گئے سیم نالہ کی وجہ سے گرفتار ہیں ۔کی شوگر مل کے جنرل مینجر عملہ اور کچھ مبینہ طور پر جعلسازی کے ذریعے جامعہ آباد کی عوام سے سیم نالہ سے متعلق غلط بیانی کرکے نالہ کیلئے حمائت میں کاغذات پر دستخط کروانے والی ٹیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ زیر دفعہ 420/468.471/109کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ ملزمان پرمل انتظامیہ کی ایماء پر جعلی کاغذات تیار کرکے عوام کو دھوکا دینے کا الزام تھا ۔ مقدمہ رمضان شوگر مل کے جنرل منیجر، کین منیجرسمیت اٹھارہ افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ملزمان پر نیب میں زیر سماعت نالے کیس پر سروے کے ذریعے عوام سے حمایت حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ سروے ٹیم کے افراد کو دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس تھانہ بھوآنہ نے مقدمہ میں درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقدمہ دیہاتی ساجد علی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے رمضان شوگر ملز مافیا کے ڈرین کھال کی جعلی سروے ٹیم بعدالت علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر مقدمہ نمبر 573/18 بجرم 420۔468۔471 ۔109 ۔تھانہ بھوآنہ دو خواتین کو 14 یوم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج گیا اور باقی ملزمان 4 یوم ریمانڈ جسمانی پر حوالے پولیس