چناب نگر پولیو مہم دسمبر 2018 آگاہی واک کا انعقاد

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) آج مورخہ 4 دسمبر آمد پولیو 10 تا 14 دسمبر کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر شفقت الرحمن ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لالیاں، شیخ اعجاز صاحب سی ای او میونسپل کمیٹی چناب نگر، غلام مرتضیٰ اسحاق، ظہور حسین یونین کونسل انچارج،حسن بٹ۔وسیم احمد ۔ انجمن تاجران، سول سوسائٹی، لیڈی ہیلتھ ورکرز، اساتذہ کرام نے شرکت کی. واک میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی جس میں والدین کو پیغام دیا کہ اپنے 1 دن سے لیکر 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے 2 قطرے ضرور پلائیں. آخر میں ڈاکٹر شفقت الرحمان نے بتایا کہ تحصیل لالیاں میں 10 تا 14 دسمبر 78000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاے جائیں گے. اس کے لئے183 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں. جس میں 155 موبائل 13 ٹرائزٹ اور 15 فکس ٹیمیں ہیں. ان کو سپروائز کرنے کے لیے 13 یونین کونسل انچارج اور 37 ایریا انچارج بناے گئے ہیں.