احمدیوں کیخلاف زہر اگلنے پر معین صدیقی نے اوریا مقبول جان کودھو ڈالا، احمدی کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے بلکہ اللہ پر یقین رکھتے ہیں: معین صدیقی

اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈٍیسک) معین صدیقی نے اپنے پروگرام جائزہ میں اوریا مقبول جان پر زبردست تبصرہ کرتے ہوئے اس کو کھری کھری سنادی.

معین صدیقی نے اپنے پروگرام میں اوریا مقبول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ:

کہاوت ہے کہ جو "بو گے وہ کاٹو گے” اوریا مقبول کو بہت سارے گلے شکوے تو ہیں کئی سالوں سے اس نے جماعت احمدیہ کیخلاف ایک پہم کا آغاز کیا ہوا ہے چونکہ اب اس بیچارے کا روٹی پانی بھی اب اس بیس کے اوپر ہے کیونکہ اس کو اس جماعت احمدیہ کیخلاف جو بھی زہر اگلے گا تو اس کے پیسوں میں اضافہ ہوتا ہے اس کے جو خاص چاہنے والے ہیں وہ اس کو اپریشیٹ بھی کرتے ہیں.

انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ:

اوریا مقبول کو جہاں امریکہ میں روکا جائے ان کی بیگم کو امریکہ کا ویزہ نہ ملے اس وجہ سے کے کوئی اپکی غلطی ہو یا اپ کے کرتوت ایسے ہوں اپ نے کام کیا کیئے ہیں؟آپ مسلسل کئی سال سے دیکھا جا رہا ہے کہ آپ ایک خاص فرقے کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں اس کے خلاف زہر اگلتے ہیں ٹی وی پے بھی سیمینار میں بھی جاتے ہیں وہاں پر اپ باز نہیں آتے.

معین صدیقی نے مزید کہا کہ:

جماعت احمدیہ کے پاس نہ اتنا ٹائم ہے کہ تم جیسے لوگوں کے پیچھے وہ جائیں یہ دوسرے لوگ جو امن سند لوگ ہیں جو ہیومن رائٹس پر یقین رکھتے ہیں اور جو لوگ دنیا میں امن چاہتے ہیں جو لوگ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ دیکھتے ہیں کہ اس جیسا آدمی جو دوغلہ آدمی ہے یہ جب ہمارے ملکوں میں آئے گا تو یہاں بھی لوگوں میں فساد ڈالے گا.یہاں لوگ امن سے رہتے ہیں جیسے کینیڈا میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ ہیں وہ تمام کے تمام آرام سے رہتے ہیں ان کو کوئی پروبلم نہیں ہے سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں کوئی مندر میں جاتا ہے ،کوئی گرجے میں جاتا ہے کوئی کہیں بھی جاتا ہے سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں کسی کو کوئی پروبلم نہیں ہے کوئی گردواروں میں جاتا ہے ان کے تہواروں میں جاتے ہیں ان کو مبارک باد دی جاتی ہے مٹھایا پیش کی جاتی ہیں لیکن اپ نے وہاں پر یہ باتیں نہیں رکھی ہیں اپ نے تو نفرت نفرت کے علاوہ کچھ نہیں رکھا.