سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا دورہ چنیوٹ،شوگر ملوں میں کسانوں کے لیے قائم مددگار کاؤنٹر,گنے کے وزن سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا دورہ چنیوٹ،شوگر ملوں میں کسانوں کے لیے قائم مددگار کاؤنٹر,گنے کے وزن سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.

تفصیلات کے مطابق:

صوبائی سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کے ہمراہ چنیوٹ میں صفینہ شوگر ملز لالیاں اور رمضان شوگر ملز کا وزٹ کیا ،انہوں نے شوگر ملز کین یارڈ سمیت ملز کے اندر گنے کے رس سے چینی بننے کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ،شوگر ملز کے جنرل مینجرز اور دیگر انجینئرز نے سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمدگھمن کو تمام پروسس کے حوالے سے بریفنگ دی ، سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمدگھمن نے شوگر ملز کے باہر کسانوں کی شکایات سنیں اور موقع پر ملز انتظامیہ کو احکامات جاری کیے اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے وزن ،کٹوتی ،ریٹ کی کمی بیشی سمیت کوئی بھی شکایت ہو تو اسے وہاں قائم کاؤنٹر پر درج کروائیں انکا ازالہ کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ مل انتظامیہ کی جانب سے کسانوں پر ظلم قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے ملز انتظامیہ کوبھی ہدایت کی کسانوں کو گنے کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے ،پنجاب حکومت گناخریداری مہم کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اورکسانوں کو حکومت پنجاب تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کو بتایا کہ کہ گنے کی فروخت اور مڈل مین کے کردار کے خاتمہ کے حوالہ سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شوگر ملوں کی انتظامیہ کی طرف سے وزن میں کمی اور ادائیگی میں تاخیر اور رکاوٹ بارے کسانوں کی شکایات پر فوری عمل کرتے ہوئے انکا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے،اس موقع پر اے ڈی سی (ریونیو) محمد میسم عباس,اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی، لیاقت علی کہیلرو، مس فرح دیبہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر چوہدری شاہد حسین۔ ڈی او انڈسٹری شہبازخان و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، آخر میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ذوالفقار احمدگھمن نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کے ہمراہ چنیوٹ کی تاریخی عمارات عمر حیات محل ، بادشاہی مسجد کا بھی وزٹ کیا ۔