ناصر ہائیر سیکنڈری سکول میں ساتویں سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کا انعقاد

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے ) ناصر ہائیر سیکنڈری سکول میں ساتویں سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کا انعقاد.

تفصیلات کے مطابق:

ناصر ہائیر سیکنڈری سکول میں ساتویں سالانہ سائنس و آرٹس نمائش کا انعقاد ہوا.جس میں فن سواری، کھیلیں، بھوت بنگلہ، وڈیو گیمز، فلمز، فوڈ اسٹالز، اونٹ کی سوار، کھلونوں کے اسٹالز، اس کے علاوہ اور بہت سے تفریحی اور تعلیمی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا.جس میں اسکول کے طلباء کے بنائے ہوئے ماڈلز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے.

اسکول کے پرنسپل سر مجاہد احمد نے کہا کہ:

طالب علموں کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے.سائنسی و آرٹس نمائش کے انعقاد سے طالب علموں کو نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کاموقع بھی میسر آتا ہے.

اس نمائش کو دیکھنے کیلئے شہریوں جس میں مرد و خواتین اور دوسرے سکولوں کے طلباء شامل ہیں کی بڑی تعداد نے نمائش کا رخ کیا.

نمائش کا انعقاد 8،9،10،جنوری کو کیا گیا.جس میں عورتوں اور بچوں کیلئے پہلے دو دن مختص کیلئے گئے،اور آخری دن صرف مردوں اور طلباء کیلئے مختص کیا گیا.