چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) مریم گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں دو روزہ تاریخی اور ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق:
چناب نگر کے نجی تعلیمی ادارے "مریم گرلز ہائیر سیکنڈری سکول” میں دو روزہ تاریخی اور ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا.
اس نمائش میں بچوں، بچیوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.ان کو اس نمائش کے ذریعے ثقافت اور قدیم تاریخی ورثے سے واقفیت حاصل ہوئی.
اس نمائش میں کھیلوں،تفریحی پروگرامز کے ساتھ ساتھ تاریخی اور ثقافتی ورثوں کے ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے.سکول کے بچوں اور بچیوں نے دن رات محنت کرکے بہت قیمتی اور تاریخی ماڈلز تیار کیئے جن کو اس نمائش میں پیش کیا گیا.
نمائش کا انعقاد 14 اور 15 جنوری کو کیا گیا. جس میں خواتین سمیت 12 سال تک کے بچوں نے شرکت کی.