حکومت 2 کروڑ دینے کی بجائے ہم سے 3 کروڑ روپے لے لے لیکن ہمیں انصاف دے، لواحقین سانحہ ساہیوال

ساہیوال (ربوہ ٹائمز) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے خلیل کے بھائی عمران کا کہنا ہے کہ:

حکومت کی جانب سے 2 کروڑ روپے امداد دینے کا کہا جا رہا ہے تاہم میں 3 کروڑ دیتا ہوں مجرموں کو سزا دیں.

سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے خلیل کے بھائی عمران کا کہنا ہے کہ:

کسی حکومتی نمائندہ نے رابطہ نہیں کیا، مجھے انصاف چاہیے قصوواروں کو قرار واقعی سزا دیں، حکومت کی جانب سے دو کروڑ امداد دینے کا کہا جا رہا ہے، میں 3 کروڑ دیتا ہوں مجرموں کو سزا دیں.

خلیل کے بھائی عمران کا کہنا تھا کہ:

کیا ان پیسوں سے میرا بھائی، بھابھی اور بھتیجی واپس آجائے گی.

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ:

گاڑی میں موجود تمام سامان پولیس والے ساتھ لے گئے، حکومت انصاف فراہم کرے نہیں تو پھر احتجاج کیا جائے گا.