نیویارک (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایگنس کالامرڈ کو سربراہی سونپ دی گئی، وہ اقوام متحدہ کی ماورائے عدالت قتل تحقیقات کی ماہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
ایگنس کالامرڈ کو جمال جاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات کے لیے ’آزاد بین الاقوامی انکوائری‘ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا، وہ قتل کی تحقیقات کے لیے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ:
سعودی صحافی کے قتل پر ہونے والی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، بعد ازاں ترکی نے زور دیا تھا کہ آزاد بین الاقوامی انکوائری ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے
ایگنس کالامرڈ تحقیقات کے سلسلے میں آئندہ ہفتے ترکی جائیں گی، آزادانہ بین الاقوامی انکوائری خاشقجی کیس پر رپورٹ اور سفارشات تیار کریں گی۔
خاشقجی کیس پر رپورٹ اور سفارشات جون میں جمع کرائی جائیں گی۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ:
معاملے کا باریک بینی سے معائنہ کررہے ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ:
میرے ساتھ قتل کی انکوائری کے لیے ماہرین ہوں گے، ضرورت پڑی تو ترکی کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے.
خیال رہے کہ:
گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔
بیس اکتوبر کو سعودی عرب نے با ضابطہ طور پر یہ اعتراف کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں قائم سفارت خانے کے اندر جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا۔