گرداسپور (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ بھارت کی طرف سے 26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وطن کے تمام باسیوں کو مبارکباد دی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق:
یوم جمہوریہ بھارت،بھارت، کی ایک قومی تعطیل ہے جسے ملک بھر میں منایا جاتا ہے.
اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935ء سے نافذ تھا منسوخ کر کے اس دن دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا اور دستور ہند کی عمل آوری ہوئی.
دستور ساز اسمبلی نے دستور ہند کو 26 نومبر 1949ء کو اخذ کیا اور 26 جنوری 1950ء کو تنفیذ کی اجازت دے دی۔ دستورِ ہند کی تنفیذ سے بھارت میں جمہوری طرز حکومت کا آغاز ہوا تھا.
یاد رہے کہ
بھارت میں عوامی تعطیلات کی اہم اور لازمی تین تعطیلات میں سے ایک یوم جموریہ ہے۔ دیگر دو تعطیلات یوم آزادی بھارت اور گاندھی جینتی ہیں۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جماعت احمدیہ بھارت کی طرف سے اپنے وطن کے تمام باسیوں کو مبارکباد پیش کی گئی ہے.