یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق:

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ:

پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی.

وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر پر کہا کہ:

مسئلہ کشمیر 7دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے.

ان کا کہنا تھا کہ:

کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70سال سے کشمیری جدوجہدآزادی کے لیے کوشاں ہیں، 1947 سے جاری کشمیریوں پر مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی.

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ:

ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھا جارہا ہے، جموں کشمیر پر یو این رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید ہے.

خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آباد پر ہوگی۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔