راولپنڈی(ربوہ ٹائمزنیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ:
آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا.
تفصیلات کے مطابق:
گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے افتتاح کی جانے والی تھل ایکسپریس آج صبح راولپنڈی سے ملتان روانہ ہوگئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ٹرین میں سوار ہیں۔
ٹرین کندیاں، میانوالی، لیہ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔ ٹرین روزانہ ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان چلا کرے گی، دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے کم ہو کر 11 گھنٹے رہ جائے گا۔
750 سے زائد مسافروں کی گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں۔
پہلے روز تھل ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت رکھی گئی ہے۔
ٹرین روانگی سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے، جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں تک پٹری لے کر جاؤں گا.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ:
آرام ہم پر حرام ہے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔ عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے ہیں.
انہوں نے کہا کہ:
متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے بھی پاکستان کے لیے ذاتی تعلقات بنائے گئے۔ آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا.
شیخ رشید نے کہا کہ:
میں بھی وزیر اعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا، 40 بندوں کی لائن لگی ہے، سب جیل جائیں گے۔ ’گولی اندر ہوگی اور یہ چوہے جالندھر ہوں گے.