نئی دہلی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
India is delighted to welcome HRH Mohammed Bin Salman, the Crown Prince of Saudi Arabia. pic.twitter.com/wBK1F1UZAA
— Narendra Modi (@narendramodi) February 19, 2019
Addressing the media after talks with HRH Mohammed Bin Salman, the Crown Prince of Saudi Arabia. https://t.co/H2tBemYuy7
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2019
بھارتی میڈیا کے مطابق:
سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ:
دونوں ملکوں کے درمیان 44 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے.
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری سے ایشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ دورے کے پہلے مرحلے میں 17 فروری کو پاکستان پہنچے تھے۔
ولی عہد نے دورہ پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور اس میں مزید اضافے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔