چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے) وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،پہلے بھی صف اول میں تھے آئندہ بھی جب بھی ضرورت ہو گی قوم ہمیں صف اوّل میں پائے گی:ترجمان سلیم الدین
تفصیلات کے مطابق:
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ:
حب الوطن من الایمان. یعنی وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے.
انہوں نے مزید لکھا کہ:
پاکستان کے احمدی پاکستان کے قیام ، دفاع اور استحکام کے لئے پہلے بھی صف اوّل میں تھے ،آج بھی ہیں اور آئندہ بھی جب بھی ضرورت ہو گی قوم ہمیں صف اوّل میں پائے گی.
حب الوطن من الایمان
وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔پاکستان
کے احمدی پاکستان کے قیام ، دفاع اور استحکام کے لئے پہلے بھی صف اوّل میں تھے ،آج بھی ہیں اور آئندہ بھی جب بھی ضرورت ہو گی قوم ہمیں صف اوّل میں پائے گی انشاءاللہ ۔— Saleem ud Din (@SaleemudDinAA) February 27, 2019
یاد رہے کہ
آج صبح پاکستان کے شیر دل فوجی جوانوں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا.اور پائلٹس کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا.