پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے سشماسوراج کون ہیں، ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا وہ او آئی سی کی ممبر ہی نہیں ہیں:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ جب قوم پر حملہ ہوگا، تو مجھے فکر تو ہوگی، تو فکر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، باقی آتے جاتے رہیں گے، او آئی سی کے معاملے پر مجھے کوئی ابہام نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سشماسوراج کون ہیں، ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، سشما سوراج او آئی سی کی ممبر ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سشما سوراج مہمان ہیں، مہمان آتے جاتے رہتے ہیں، بھارت کےپاس اوآئی سی کے مبصر کا درجہ بھی نہیں۔یاد رہے کہ او آئی سی نے بھارتی وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت دی تھی، البتہ پلوامہ حملے کے بعد جنم لینے والے کشیدگی اور بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان کے جانب سے او آئی سی میں بھارت کی شرکت پر شدید اعتراض اٹھایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کو دعوت نامہ منسوخ کیا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے قبل ازیں یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جس میں سشما سوراج موجود ہوں۔