جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے 81 سالا بزرگ عبدلشکور کو 4 سال جیل کاٹنے کے بعد رہائی مل گئی، ہزاروں احمدیوں نے استقبال کیا

لاہور (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے 81 سالا بزرگ عبدلشکور کو 4 سال جیل کاٹنے کے بعد رہائی مل گئی.ہزاروں احمدی ان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور استقبال کیلئے جمع ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع سے معلوم ہوا کہ جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے 81 سالا بزرگ عبدلشکور کو 4 سال جیل کاٹنے کے بعد رہائی مل گئی ہے.عبدلشکور کو سنہ 2015 میں اپنی جماعت کی کتب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.

عبدلشکور کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر احمدی برادری اور پڑھے لکھے طبقہ کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور عبدلشکور کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا.

اج عبدلشکور کی رہائی کی خبر سن کر احمدی برادری کافی خوش اور پرجوش نظر آئے.عبدلشکور کی رہائی کے بعد وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے جہاں پر احمدی برادری کے ہزاروں لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کو گلے سے لگا کر باری باری ملے.

یادرہے کہ

عبدلشکور "شکور بھائی چشمہ والے کے نام سے گولبازار ربوہ میں ایک دوکان چلاتے تھے جس میں عینکوں کا کروبار کرتے تھے اور ساتھ اپنی جماعت کی کتابیں اپنے ہی جماعت کے لوگوں کو فروخت کرتے تھے.لیکن ان پر محض الزام تھا کہ وہ سرعام غیر از جماعت کو بھی کتابیں فروخت کرتے تھے.اور یہ بھی محض ایک الزام تھا کہ ان کتابوں میں نفرت انگیز اور اشتعال انگیز لٹریچر ہے”.لیکن ایسا کچھ بھی نہیں تھا.

Geplaatst door Ahmadiyya Poems op Maandag 18 maart 2019