یوم پاکستان: 23 مارچ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے قیادت دیانت دار ہوتو ناممکن کو ممکن بنایاجاسکتا ہے:سٹی صدر چناب نگر عبدل خان ماما خیل

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے)پاکستان تحریک انصاف چناب نگر کے سٹی صدر عبدل خان ماما خیل نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ

:
23 مارچ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے قیادت دیانت دار ہوتو ناممکن کو ممکن بنایاجاسکتا ہے،یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ

:
میں اور میری کابینہ ہم سب وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس پاک وطن کی معیشت اور امن بحال کرنے کےلئے پہ در پہ کوششیں کر رہے ہیں۔افواج پاکستان ، حکومت وقت اور عوام کو یومِ پاکستان بہت بہت مبارک ہو.

سٹی صدر نے کہا کہ:

جو کوئی اس وطن کو کبھی میلی نظر سے دیکھے گا۔خدا کی قسم اس کا نام و نشان مٹا دیں گے۔پاکستان کا مطلب کیا
لاالہ الااللہ.

یادرہے کہ :
آج ملک بھر میں 77 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں خصوصی تقاریب کا سلسلہ بھی جاری ہے
واضح رہے کہ:
77 سال قبل 1940ء کو اس دن لاہور کے منٹوپارک میں مسلم لیگ کے اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔