تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں پلاٹینم جوبلی سپورٹس گالا کا انعقاد

چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے ) 75 واں سالانہ سپورٹس گالا جو 27 مارچ سے 29 مارچ تک تین دن جاری رہے گا ۔اس کا افتتاح “سپورٹس مارچ” سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

کھلاڑیوں کی حلف برداری کے ساتھ پرنسپل ضیاء الحسن شاہ صاحب نے باقاعدہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔ آج 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر اور سال اول اور سال دوم کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔

Geplaatst door Ghadeer Ahmad Bhatti op Woensdag 27 maart 2019

دوسرا میچ سال سوم اور سال چہارم اور تیسرا میچ ایم اے پارٹ ون اور ایم اے پارٹ ٹو میں منعقد ہوئے۔اس کے ساتھ ہی پروفیسرز کے درمیان سو میٹر دوڑ کا مقابلہ ہوا۔

Geplaatst door Ghadeer Ahmad Bhatti op Woensdag 27 maart 2019

لیکچر کئی سو میٹر دوڑ میں پروفیسر سمیع اللہ رجوکہ فرسٹ آئے جب کہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی سو میٹر دوڑ میں پروفیسر آصف رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Geplaatst door Ghadeer Ahmad Bhatti op Woensdag 27 maart 2019

کالج کی پوسٹ گریجویٹ طالبات کے لیے کھیلوں کے علیحدہ انتظامات کیے گئے۔ جس میں طالبات نے سپورٹس مارچ کیا، سپورٹس اوتھ کے ساتھ انکی کھیلوں کا آغاز ہوا۔ کالج کی تاریخ میں پہلی دفعہ طالبات کی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔طالبات کی کھیلوں کے لے علیحدہ انتظامات کے گئے.

پرنسپل پروفیسر ضیاءالحسنین شاہ نے کھیلوں کے شاندار انتظامات پر وائس پرنسپل پروفیسر سرفراز حسین ؛ چیر مین سپورٹس پروفیسر سید قاسم شاہ؛ وائس چیر مین سپورٹس پروفیسر محمد آصف رضا؛ سیکٹری سپورٹس پروفیسر محمد عباس خان بلوچ اور میڈیا انچارج پروفیسر وقار حسین کی کوششوں کو سراہا۔

Geplaatst door Ghadeer Ahmad Bhatti op Woensdag 27 maart 2019

اس تقریب میں پروفیسر روشن ضمیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اسلامیہ کالج چنیوٹ کی نمائندگی پروفیسر احمد یار نےکی۔ طلباء کا سپورٹس میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نے بخوبی سر انجام دیے۔ پروفیسرز نے ریفریشمنٹ کمیٹی پروفیسر ثناء اللہ بھٹی پروفیسر علی عباس اور پروفیسر ساجد علی کی کوششوں کی خصوصی تعریف بھی کی۔