چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) نجی ادارے اطفال الاحمدیہ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین آگاہی مہم جاری۔اگاہی مپم کے حوالہ سے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیئے گئے بچے بینزر اٹھائے بازار میں ٹریفک نظام کی درستگی کے حوالہ سے مہم چلا رہے ہیں۔شہریوں کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک نظام کی درستگی میں اپنا اپنا حصہ ڈآلیں۔
اس مہم میں تیز رفتاری،غیر محتاط ڈرائیونگ،18سال سے کم عمر بچوں کا سواری چلانا،سواری پر لائٹس کا نہ ہونا،اشاروں کا استعمال نہ کرنا،ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پابندی سے دوری،ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا اور دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال کرنا شامل ہیں۔
مہم میں بتایا گیا کہ:
1)سڑک کے بائیں چلیں 2)سائیکل کی بریکس درست ہونی چاہیئں 3)سائیکل کے ساتھ کسی دوسری چیز کو پکڑ کر چلنے میں مدد نہیں لینی چاہیئے۔ 4)سائیکل کے آگے پیچھے ریفلیکٹر کا ہونا ضروری ہے۔ 5)سائیکل پر گھنٹی لگی ہونی چاہیئے۔ 6)دائیں بائیں مڑتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ دیں۔ 7)تیز رفتاری سے اجتناب کریں شہر کے اندر حد رفتار 30 کلو میٹر ہے۔ 8)موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ حادثے کی صورت میں ہیلمٹ 80 فیصد تک ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھتا ہے۔ 9)رات کے وقت ہیڈ لائٹس مدھم رکھیں نیز رفتار مزید کم رکھیں وغیرہ مہم کا حصہ ہیں.