قانون کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے،تھانہ چناب نگر میں کرایہ داران کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری

چناب نگر(غدیراحمد بھٹی سے)کرایہ داری ایکٹ کے تحت فرنٹ ڈیسک تھانہ چناب نگر میں ساٸلین کا بے پناہ رش فرنٹ ڈیسک پر کرایہ داران کی رجسٹر یشن کا عمل تیزی سے جاری ہے
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ چناب نگر کے فرنٹ ڈیسک پر ایک ہی کمپیوٹر آپریٹرتعینات ھے جو کہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے.فرنٹ ڈیسک پر ساٸلین کا رش بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ساٸلین روزے کی حالت میں لاٸن میں لگ کر کرایہ داری ایکٹ پاسداری کرنے پر مجبور ہیں.
اہل علاقہ نے ڈی پی او چنیوٹ سے مطالبہ کیا ھے کہ:

کرایہ داری ایکٹ کی تاریخ میں توسیع کی جائے یا پھرفرنٹ ڈیسک پر دو افراد کو تعینات کیا جائے جس سے ساٸلین کو روزے کی حالت میں لاٸن میں گھنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے اور رش بھی نہ پڑے.