سوشل میڈیا پرنفرت انگیزمواد کے تشہیروتائید کرنے والے محتات رہیں،ہر قسم کی پوسٹ کا ذمہ دار ایڈمن ہوگا:چنیوٹ پولیس

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) سوشل میڈیا پرنفرت انگیزمواد کے تشہیروتائید کرنے والے محتات رہیں،ہر قسم کی پوسٹ کا ذمہ دار ایڈمن ہوگا:چنیوٹ پولیس
تفصیلات کے مطابق:
چنیوٹ پولیس کی طرف سے ایک پبلک میسج ریلیز کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ:

سائبر کرائم سے لاعلمی آپکو جیل پہنچا سکتی ہے.

مزید لکھا ہے کہ:

اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی سیکیورٹی کو مزید بہتر اور محفوظ بنائیں.وٹس ایپ گروپ اور فیس بک پیج ایڈمن ہر قسم کی پوسٹ کا زمہ دار ہوگا.

اسی طرح مزید لکھا گیا ہے کہ:

سوشل میڈیا (فیس بک،وٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ)پر غیر قانونی ،نفرت انگیزمواد کی تائید اور تشہیر کی صورت میں قید و جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے.کود بھی محتات رہیں اور دوسروں کو بھی محتات رہنے کی تلقین کریں.