چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے باہر نامعلوم خاتون نومولود بچی پھینک کرفرار ہوگئی بچی مکمل طور پر صحت مند ہے ہسپتال ذرائع
تفصیلات کے مطابق:
غربت سے پریشان یا کچھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے باہر نامعلوم خاتون نومولود بچی پھینک کر فرار ہوگئی بچی کی چیخ وپکار سن کر وہاں سے گزرنے والے افراد نے کپڑوں کو ٹٹولا تو اس کے اندر سے بچی برآمد ہوئی جیسے فی الفوز ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے بچہ وارڈ میں پہنچادیا گیا تاہم ڈاکٹرز کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند ہے اور اس کی پیدائش صرف دو سے تین گھنٹے قبل کی ہے ڈاکٹرز کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی والدین کے تلاش کی جائے گی اور اگر کوئی نہ ملا تو اسے بے اولاد جوڑے کو دیا جائے گا